⏳ پڑھنے کا وقت: 4 منٹ
🌪️

اہل عرب کو ہلاک کردینے والا فتنہ کیسا ہوگا؟

رسول اللہ ﷺ نے اہل عرب کو ہلاک کرنے والے فتنے کے بارے میں پیشین گوئی فرمائی۔ جانیے کہ یہ فتنہ کیسا ہوگا اور اس سے کیسے بچا جائے۔

اہل عرب کو ہلاک کردینے والا فتنہ کیسا ہوگا؟

📖 فہرست مضامین

دوستو! کافی عرصہ پہلے میں نے ایک آرٹیکل "عربوں کے لئے ہلاکت ہے ایسا آپ ﷺ نے کیوں کہا؟" لکھا تھا پھر اس کے بعد "قرب قیامت عیسائی زیادہ اور عرب کم کیوں ہو جائیں گے" کے نام سے تفصیلا ذکر کیا کہ ایسا اہل عرب کے لیے کیوں کہا گیا ہے۔ آج اسی آرٹیکل سے ملتا جلتا ایک اور بیان تفصیلا ملاحظہ فرمائیں۔

⚠️ خبردار! اہل عرب کے لیے ایک عظیم فتنہ آئے گا جس میں کثیر تعداد میں ہلاکت ہوگی۔

اللہ رب العزت کے سوا کوئی شخص نہیں جانتا کہ قیامت کب واقع ہو گی؟ لیکن وہ کب آئے گی؟ کس دن آئے گی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے، آپ ﷺ نے انسانیت کی بھلائی کے لیے ہر وہ چھوٹی سے چھوٹی بات بیان فرمائی ہے۔

فتنہ کی پیشین گوئی

جن علامات قیامت کی خبر آپ ﷺ نے بنی نوع انسان کو دیں ان میں سے ایک علامت ایسا عظیم فتنہ کا جنم لینا بھی ہے جس کے لیپٹ میں تمام اہل عرب آ جائیں گے اور کثیر تعداد میں ہلاک و برباد ہو جائیں گے۔

📜 ایک فرمان کے مطابق آپ ﷺ نے فرمایا: "ایک ایسا فتنہ ظاہر ہو گا جو سب عربوں کو لیپٹ میں لے لے گا۔ اس میں قتل ہونے والے جہنم میں جائیں گے۔ اس فتنے میں زبان کی کاٹ تلوار سے زیادہ ہو گی۔"

مقتولین کا انجام

اس روایت کے مطابق فتنے میں ہونے والے مقتول جہنم کی آگ کا ایندھن ہوں گے۔ کیونکہ یہ لوگ رب العزت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی بجائے شیطان کی اتباع اور خواہش نفس کی پیروی کرتے ہوئے دنیا کی خاطر لڑیں گے۔ اس لیے اس لڑائی کے سبب وہ عذاب جہنم کے مستحق بن جائیں گے۔

💔 یوں تو وہ مسلمان کی حیثیت سے ہی مریں گے لیکن انھیں جہنم کی سزا دی جائے گی لیکن یہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں نہیں رہیں گے۔

واللہ اعلم یہ لوگ کتنا عرصہ دوزخ میں رہیں گے ایسے لوگ شدید وعید کا ہدف ہوں گے کیونکہ اس لڑائی سے ان کا مقصود دین کی سر بلندی، کسی مظلوم کا دفاع یا کسی مستحق کی مدد نہ ہو گا بلکہ محض سرکشی، بغاوت، عداوت، باہمی اختلافات اور مال و متاع کی حرص و ہوس ان کے پیش نظر ہو گی۔

زبان کی اہمیت

ایک اور اشارہ جو اس حدیث میں دیا گیا ہے وہ زبان کی تاثیر، یعنی طعن و تشنیع اور اس کی طرف سے لڑائی پر ترغیب تلوار کی کاٹ سے کہیں زیادہ ہو گی۔ ایک اور مقام پر کچھ یوں الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے کہ زبان کی طلاقت اور درازی اس وقت تلوار سے زیادہ اثر رکھتی ہو گی۔

✨ زبان کی طاقت تلوار سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ ایک لفظ کسی کو جنت پہنچا سکتا ہے اور ایک لفظ دوزخ میں لے جا سکتا ہے۔

ایسی مثالیں تو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں دیکھ رہے ہیں۔ ہر دن کچھ نا کچھ سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہے جیسا کہ بدزبانی، طعنہ زنی، دست درازی، فحش گفتگو، زناکاری، چوری، ڈاکہ زنی، وغیرہ نوبت قتل و غارت، جھوٹی شان و شوکت کو برقرار رکھنے اور زبان کا استعمال کرنے سے رشتے ناطے کھوکھلے ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

موجودہ معاشرتی بگاڑ

اپنے اپنوں سے دور اجنبیوں اور بیگانوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔ معاشرے میں بگاڑ آئے دن دیکھنے کو مل رہا ہے۔

⚠️ معاشرے میں بگاڑ، بدزبانی، طعنہ زنی، دست درازی، فحش گفتگو، زناکاری، چوری، ڈاکہ زنی، قتل و غارت جیسی برائیاں عام ہوتی جا رہی ہیں۔

اہل عرب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف عمل ہیں وہ چاہے اونچی عمارتوں کی تعمیرات ہو، یا پھر دنیا جہاں کی زیبائش و آرائش کی اشیاء ہوں، یا شیطان کو راضی کرنے کے لیے دھوکہ دہی کا سامان اکٹھا کرنا ہو، سب ویسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ پیشین گوئی فرمائی گئی۔

عربوں کا باہمی تصادم

اہل عرب آپس میں ہی لڑیں گے اور ایک دوسرے کو تباہ کریں گے۔ یہ فتنہ اتنا شدید ہوگا کہ اس میں زبان کا استعمال تلوار سے بھی زیادہ مہلک ہوگا۔ لوگ اپنے ذاتی مفادات اور دنیاوی اغراض کی خاطر آپس میں لڑیں گے اور اس لڑائی میں مرنے والے جہنم کا ایندھن بنیں گے۔

🤲 اللہ رب العزت اس فتنہ سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔۔۔ آمین
#اہل_عرب #فتنہ #قیامت_کی_نشانیاں #علامات_صغریٰ #عربوں_کی_ہلاکت #اسلام

آپ کا ردعمل کیسا ہے؟

Uzair Hameed

از قلم: Uzair Hameed

بلاگ لوورز کے بانی اور سینئر ایڈیٹر۔ اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اور معاصر مسائل پر تحقیق اور تحریر کا شوق۔

مرکزی صفحہ تمام پوسٹس