8 ایسے اذکار جن کے پڑھنے سے ہر مراد پوری ہوتی ہے
دوستو! آپ ﷺ نے اُمت کی بھلائی کے لیے ایسے نایاب اذکار بتائے کہ جن کو ہر نماز کے بعد خشوع اور خضوع کے ساتھ اللہ رب العالمین کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلائیں اور ان کلمات کا ادائیگی کے ساتھ دعا مانگیں تو نہ صرف فریادیں سنی جاتی ہیں بلکہ اللہ رب العزت ہر جائز حاجت پوری فرما دیتے ہیں۔

اپنے سابقہ آرٹیکل میں میں نے ذکر کیا تھا کہ "7 ایسی رکاوٹیں جن سے دعائیں قبول نہیں ہوتی" اور احادیث کی روشنی میں ان رکاوٹوں کا ذکر تفصیل سے بیان کیا تھا۔ آج کے اس آرٹیکل میں 8 ایسے اذکار شئیر کرنے جا رہا ہوں جن کو ہر دعا کے آغاز میں پڑھ کر مرادیں مانگیں تو اللہ اپنے بندوں کو مایوس نہیں لوٹائے گا۔

﴿1﴾ اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنِّی اَشْھَدُاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ،لَا اِلٰہَ اَلاَّ اَنْتَ الْاَحَدُالصَّمَدُالَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُوَااَحَدُ

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ

ترجمہ: "اے اللہ! یقینا میں آپ سے سوال کرتا ہوں، کیونکہ بلاشبہ میں گواہی دیتا ہوں، کہ درحقیقت آپ ہی اللہ ہیں، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ یکتا، بے نیاز ہیں، جنہوں نے کسی کو جنم نہیں دیا اور نہ انہیں کسی نے جنم دیا، اور ان کا کوئی ہمسر نہیں۔"

"کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بلاشبہ اس نے اللہ رب العزت سے ان کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے کہ جب اس کے ساتھ ان سے دعا کی جائے، تو وہ قبول فرماتے ہیں اور جب اس کے ساتھ ان سے مانگا جائے تو وہ عطا فرماتے ہیں۔"

﴿2﴾ اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدَ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْمَنَّانُ،بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ، یاَ ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ، یَاحَیُّ، یَاقَیُّومُ

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ

ترجمہ: "اے اللہ! یقینا میں آپ سے سوال کرتا ہوں، کیونکہ یقینا تمام تعریف آپ ہی کے لیے ہے، کوئی معبود نہیں مگر آپ، بہت عطا فرمانے والے، آسمانوں اور زمین کو بغیر سابقہ نمونہ کے بنانے والے، اے جلال و اکرام والے"

"بے شک اس نے اللہ تعالیٰ کے اسم عظیم کے ساتھ ان سے فریاد کی ہے، کہ جب اس کے ساتھ ان سے دعا کی جائے، تو وہ قبول کرتے ہیں اور جب اس کے ساتھ ان سے سوال کیا جائے، تو وہ عطا فرماتے ہیں۔"

﴿3﴾ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِی، وَ اَنْتَ تَھْدِیْنِی، وَاَنْتَ تُطْعِمُنِیْ، وَاَنْتَ تَسْقِیْنِی، وَاَنْتَ تُمِیْتُنِیْ، وَاَنْتَ تُحْیِیْنِیْ

اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنْتَ تَهْدِينِي وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي وَأَنْتَ تَسْقِينِي وَأَنْتَ تُمِيتُنِي وَأَنْتَ تُحْيِينِي

ترجمہ: "اے اللہ! آپ نے مجھے پیدا فرمایا اور آپ مجھے ہدایت دیتے ہیں اور آپ مجھے کھلاتے ہیں اور آپ مجھے پلاتے ہیں اور آپ مجھے موت دیتے ہیں اور آپ مجھے زندگی عطا فرماتے ہیں۔"

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "جو شخص صبح اور شام کے وقت ان کلمات کو پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز بھی مانگے گا وہ اسے عطا فرمائیں گے۔"

﴿4﴾ یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ، یَا حَیُّ، یَا قُیُّوْمٗ، اِنِّی اَسْاَ لُکَ

يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ إِنِّي أَسْأَلُكَ

ترجمہ: "اے آسمانوں کو بغیر سابقہ نمونہ کے بنانے والے! اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! اے ساری کائنات قائم کرنے رکھنے والے! بے شک میں آپ سے سوال کرتا ہوں"۔

"اس ذات کی قسم! کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے اللہ رب العزت کے اس نام کے ساتھ ان سے دعا کی ہے کہ جس کے ساتھ ان سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتے ہیں۔"

﴿5﴾ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِ نِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ: "آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ پاک ہے اور بے شک میں ہی ظالموں میں سے ہوں"۔

"مچھلی والے کی دعا" جب انہوں نے (حضرت یونس علیہ السلام) مچھلی کے پیٹ سے اللہ کو ان کلمات کے ساتھ پکارا، یقینا ان (کلمات) کے ساتھ کوئی بھی مسلمان کبھی بھی کسی چیز کے بارے میں دعا نہیں کرتا، مگر اللہ تعالیٰ اس کی فریاد پوری فرما دیتے ہیں۔

﴿6﴾ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ، لَا شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءِ قَدِیْرُ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَ سُبْحَانَ اللہِ، وَلَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ، وَاللہُ اَکْبَرُ، وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہِ

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

ترجمہ: "اللہ رب العزت کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، ان کا کوئی ساجھی نہیں، ساری بادشاہت ان ہی کی ہے، ساری تعریف ان ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کمال قدرت رکھتے ہیں۔"

"جو شخص رات کو بیدار ہو اور یہ کلمات ادا کرے اور پھر کہے اے اللہ پاک! مجھے معاف فرما دیجیے۔ یا پھر کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔"

﴿7﴾ حضرت اُم سلیم رضی اللہ عنہا کی روایت

"دس دفعہ اَللہُ اَکْبر کہو، دس مرتبہ سُبْحاَنَ اللہ کہو، دس مرتبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہو، پھر جو چاہو مانگو اللہ جواب میں فرماتے ہیں: 'ہاں ہاں'"

﴿8﴾ ایک بدو کی روایت

"تم کہو! 'سُبْحَانَ اللہِ، وَالْحَمْدُ لِلہِ،وَلَا اِلَہَ اِلَّااللہُ، وَاللہُ اَکْبَرُ'" اور پھر واپس آیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ یہ کلمات اللہ کے لیے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہم ان اذکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ہر مشکل میں ان کلمات کے ساتھ اللہ سے فریاد کریں۔ آمین
Uzair Hameed مصنف

Uzair Hameed

بانی بلاگ لوورز

تعلیم، اسلامیات اور موٹیویشن پر مصنف۔ علم کی روشنی کو عام کرنا میرا مشن ہے۔

متعلقہ مضامین