🔹 دجال کے فتنے کا تعارف
محترم قارئین کرام! یہ بات تو طے ہے کہ دجال نے اس امت میں آنا ہے۔ کب آنا، کیسے آنا ہے، کہاں ہے اس وقت، یہ اللہ رب العزت ہی بہتر جاننے والے ہیں لیکن احادیث مبارکہ میں جو بھی اشارات آپ ﷺ نے اپنی امت کی بھلائی کے لیے فرمائے ہیں میں نے کوشش کی کہ ان کو یکجا کر کے آپ تک پہنچا سکوں۔
یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دجال اس وقت آئے گا جب لوگ اس کا ذکر کرنا چھوڑ چکے ہوں گے، مطلب اس کو کوئی جانتا تک نہیں ہوگا۔ وعظ و نصحیت کرنے والے منبر رسول پر بیٹھ کر جھوٹ بولیں گے یا دیگر موضوعات پر بحث کریں گے مگر اصل حقائق کی طرف نہیں آئیں گے۔ قرآن پڑھنے والے تو کثیر تعداد میں ہوں گے مگر دین سمجھانے والے نہیں ہوں گے۔
اور یہ سب کام ایک دم سے تبدیل نہیں ہوگا آہستہ آہستہ وہ لوگ اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کچھ بھی نہیں دے رہے۔
حضرت نوح ﷺ سے لے کر آپ ﷺ تک جس فتنے کا ذکر کرتے آئے ہیں اس کو ہم نے بہت چھوٹا سمجھا، شاید کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سب فضولیات بتائی گئی ہیں۔
اس حدیث میں واضح بیان فرمایا کہ جسے دجال کے نکلنے کا پتہ چل جائے کہ وہ ظاہر ہو چکا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اس سے جتنا ممکن ہو سکتا ہے دور رہے اور اس کے نزدیک ہرگز نہ جائے۔ ایک مومن شخص جو اس وقت کا بہترین ایمان والا ہوگا وہ بھی اگر دجال کے پاس آئے گا تو اس کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس کے رہ جائے گا۔
شاید لوگ اپنے ایمان کو بچانے کی خاطر خود کو غاروں میں چھپا لیں گے تاکہ وہ اس فتنہ سے دور رہ سکیں۔ اس فتنہ کی ہولناکیوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس قدر عظیم ہوگا۔
🔹 دجال سے بچاؤ کے 7 طریقے
🕋 1. اللہ رب العزت کے ناموں اور صفات کا علم حاصل کرنا
دجال ایک آنکھ سے کانا ہوگا اور اللہ تعالیٰ ہرگز ایسا نہیں ہے۔ بلکہ وہ حسین و جمیل اور تمام تر نقائص سے پاک ہے۔ وہ قدوس اور ہر عیب سے پاک ہے۔ جیسے کہ اللہ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: "اس جیسی کوئی چیز نہیں، وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے"۔
📖 2. سورۃ کہف کی ابتدائی دس آیات کی تلاوت
بنیادی طور پر اس سورۃ کی آغاز میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا کہ اس نے غار والے نوجوانوں کو اس ظالم بادشاہ کی دست برد سے بچایا جو ان کو گرفتار کرنا چاہتا تھا۔ ایک اور حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص سورہ کہف کی اس طرح تلاوت کرے جس طرح وہ اتری ہے، پھر اس کا سامنا دجال سے ہو جائے تو وہ اس پر مسلط نہیں ہو سکے گا"۔
🤲 3. نماز کے آخر میں فتنہ دجال سے پناہ طلب کرنا
🕋 4. مکہ اور مدینہ میں سے کسی ایک میں پناہ حاصل کرنا
مکہ اور مدینہ پوری کائنات میں ایسی محفوظ جگہیں ہیں جہاں دجال داخل نہیں ہو سکے گا۔ مومن لوگ ان دو مقامات پر اپنے ایمان کو بچانے کے لیے اور اس فتنہ سے بچنے کے لیے خود کو محفوظ کریں گے۔
🙏 5. اللہ رب العزت سے بخشش اور مدد طلب کرنا
📢 6. زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس فتنہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے
یعنی کوئی بھی شخص دجال کا نہ تو ذکر کرے گا اور نہ اس کے بارے میں سوچے گا۔ جب لوگ اس کو بھول جائیں گے اور اس کی صفات ذہنوں سے نکل جائیں گی اور کثیر فتنوں کے باوجود لوگ اس کے بارے میں احتیاط ترک کر دیں گے تو اس وقت دجال ظاہر ہوگا۔
📚 7. علم شریعت سے خود کو تیار کرنا
🔹 آخری پیغام اور نصیحت
افسوس کہ آج ہماری نسل پوری طرح سے تباہی و بربادی کی طرف دھنستی چلی جا رہی ہے۔ جسے امام اور خلیفہ بنا کر زمین پر بھیجا گیا، آج وہی ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر شئیر کر رہے ہیں۔ ان کاموں کو سرانجام دینے کے لیے ہمارے گھر کی عزتیں تک محفوظ نہیں ہیں۔ ہم نے اپنے گھروں میں یہود ونصاریٰ کی غلاظت تو بھر لی مگر چند ٹکوں کے عوض اپنے ایمان کا سودا کر لیا۔ اور آخرت کے مقابلے میں دنیا کا یہ سودا بڑے ہی گھاٹے کا سودا ہے۔