🔹 دابۃ الارض کا تعارف
محترم قارئین کرام! قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی دابۃ الارض کا ظاہر ہونا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اچھے اور نیک لوگ اس دنیا سے رخصت ہوتے چلے جائیں گے۔ اور زمانہ آخر میں صرف فسادی، برُی عادات کے لوگ اس قدر مکس ہو جائیں گے کہ مسلم و کافر، منافق اور مومن کی پہچان کرنا مشکل ہو جائے گا۔ زمین میں ہر طرف فساد ہی فساد برپا ہو چکا ہوگا۔
ایسے حالات میں اللہ رب العزت لوگوں کے درمیان ایک جانور ظاہر فرمائیں گے۔ یوں تو کئی سوالات انسانی ذہن میں جنم لیتے ہیں مثلاً: دابہ کیا چیز ہے؟ اس کے ذمے کیا کیا کام ہوں گے؟ وہ کہاں ہے اور کب ظاہر ہوگا وغیرہ وغیرہ۔
کلام سے مراد "ان سے مخاطب ہوگا" اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ "وہ انھیں زخمی کرےگا"۔ ایک روایت کے مطابق "کہ وہ انھیں زخمی کرےگا"۔ یوں تو دابۃ الارض کے اوصاف کے بارے میں کوئی واضح اور صحیح حدیث ثابت نہیں ہے۔ بعض علماء کرام نے اس کے اوصاف کچھ یوں بیان فرمائے ہیں کہ اس کا سر بیل کے سر کی طرح ہوگا اور اس کے کان ہاتھی کے کانوں جیسے ہوں گے وغیرہ جن کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔
لیکن جو صفات حدیث سے ثابت ہیں وہ یہ ہیں کہ:
- وہ حقیقت میں ایک جانور ہی ہوگا۔
- اور وہ لوگوں سے باتیں کرے گا۔
- وہ زمین سے نکلے گا۔
🔹 دابہ کہاں سے نکلے گا؟
تاہم اس کے نکلنے کی جگہ کے بارے میں کوئی درست حدیث ثابت نہیں ہے۔ بس ہماری اور آپ کی یہی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح نکلے گا جس طرح اللہ رب العزت نے ہمیں خبر دی ہے۔ تاہم یہ ہرگز نہیں جانتے کہ اس کے نکلنے کا کون سا مقام ہوگا۔
🔹 دابہ کیا کرے گا؟
یہ عجیب الخلقت جانور لوگوں سے کہے گا کہ "لوگ اللہ رب العزت کی آیات پر ایمان نہیں لاتے" جیسے کہ اوپر بیان کی گئی آیت مبارکہ میں بتایا گیا ہے۔
جب دابہ لوگوں کا داغےگا تو حق باطل کے مقابلے میں واضح ہو جائے گا اور مومن کافر سے ممتاز ہو جائےگا، اس کے بعد شاید لوگ ایک دوسرے کو کچھ اس طرح پکارنے لگیں گے اے مومن یا اے کافر۔ واللہ اعلم۔
🔹 قیامت سے پہلے کے واقعات
اس کے بعد زمین پر صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جن کی شر انگیزی میں پرندوں کی سی تیزی ہوگی، انھیں نہ نیکی کا پتا ہوگا اور نہ ہی برائی کا۔ ان کے پاس شیطان انسانی شکل میں آئے گا اور کہے گا کیا تم میری بات مانو گے؟ وہ کہیں گے تم کیا کہتے ہو؟ شیطان انھیں بتوں کی پوجا کی دعوت دے گا، وہ اس کی بات مان لیں گے۔ ان کے پاس رزق کی خوب فراوانی ہوگی۔ زندگی خوب مزے سے گزررہی ہوگی کہ اچانک صور پھونک دیا جائےگا۔